گبین جبہ سنوسپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر
خیبر پختونخواکی جنت نظیر وادی سوات کے خوبصورت ودلکش سیاحتی مقام گبیبن جبہ میں سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے منعقدہ سنوسپورٹس فیسٹیول انتہائی کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا،تین روزہ فیسٹیول میں سنو میراتھن ریس، رسہ کشی، مارشل آرٹس، سائیکلنگ اورویٹ لفٹنگ کے مقابلے منعقد کئے گئے تھے، فیسٹیول میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں کیساتھ ساتھ سیاحوں کیلئے موسیقی شو، فوڈ سٹالز ، ثقافتی ملبوسات پر مشتمل سٹالز سجائے گئے تھے۔ اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئےگئے۔