برف پوش پہاڑوں میں سنو فیسٹول کا انقعاد، سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے
خیبر پختونخوا کے ضلع دیر کے سیاحتی مقام لواری ٹاپ میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سیاحوں کے لئے سنو سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔
فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد اپر دیر کے سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ یہاں کے خوبصورت قدرتی مناظر سے ملک بھر کے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی تفریح کے بہترین مواقع فراہم ہوں گے۔
سنو فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے، جن میں سنو رگبی، والی بال، روایتی و ثقافتی کھیل لنگڑی پاؤں کھیل (سخے ) جیمناسٹک اور جوڈ کراٹے کے کرتب بھی، منعقد کئے جس میں چترال اور اپر دیر کے مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں