چترال میں اپریل میں بھی برف کے گولے گرنے لگے، جاتی سردی پھر لوٹ آئی
چترال شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔
حکام کے مطابق اپر چترال کے بالائی علاقوں تریچ ، کھوت تورکہو اور گرم چشمہ کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی، اپر یل کے مہینے میں برفباری سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے کی طرف سے تمام متعلقہ اداروں کو اختیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔