خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام ''دا سپارلی رنگونہ''نمائش کا انعقاد
گزشتہ روز پشاور سروس کلب میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے ''دا سپارلی رنگونہ'' کے نام سے نمائش کا انعقاد کیا۔ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر پروین اعظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نمائش میں شرکاء نے مختلف اشیاء سے بنائے گئے رنگ برنگے پرندوں، گلدستوں اور دیگر کئی پرکشش فن پاروں پیش کئے ۔جس میں خواتین میں مختلف پودوں ، پھولوں ، پتھروں ، پتوں اور ٹہنیوں کو خوبصورت انداز میں سجا رکھا تھا۔ نمائش کے بعد شرکاء کوخیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی و عجائب گھر اور تخت بھائی آثار قدیمہ کا مطالعاتی دورہ بھی کرایا ۔مطالعاتی دورے کا مقصد پاکستان میں ثقافتی اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینا اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنا تھا۔