جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید سپاہی حامد رسول کی نماز جنازہ ادا، زخمی کیپٹن کی بھی شرکت
جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے سپاہی حامد رسول کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، شہید کی نماز جنازہ فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز وانا میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں زخمی کیپٹن نے بھی شرکت کی۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی حامد رسول کی نماز جنازہ آبائی شہر جسوال میں بھی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں سمیت جوانوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔
سپاہی حامد رسول کے جنازہ میں زخمی کیپٹن نے بھی شرکت کی، خیبر پختونخوا ، شین وارسک میں ہونے والے آپریشن میں سپاہی حامد رسول کے ہم رقاب زخمی کپتان نے اپنے جوان کے جنازے میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ پاک فوج اپنے شہداء کو بعد از شہادت بھی فراموش نہیں کرتی۔
نوجوان کیپٹن نے شہید سپاہی کو زخمی حالت میں خراجِ تحسین پیش کیا، ایس ایس جی کے آفیسر نے زخمی ہونے کے باوجود اپنے شہید ساتھی سپاہی حامد رسول کے جنازے میں شرکت قوم کے دشموں کو واضح پیغام ہے کہ وطن باقی رہے یہ جان تو آنی جانی ہے۔