-
سابق اسکواش چیمپئن جان شیرخان کے علاج کیلئے 1 کروڑ روپے جاری
- 09 مارچ 2023
سابق اسکواش چیمپئن جان شیرخان کے علاج کیلئے 1 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اسکواش کے سابق ورلڈ چیمپیئن جان شیر خان کے علاج کیلئے ایک کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی دے۔ جان شیر خان مختلف بیماریوں کا شکار ہیں اور وزارت بین الصوبائی امور نے ان کے علاج کیلئے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔