سوات مالم جبہ میں سجا سنو بورڈنگ اور سکینگ مقابلوں کا میلہ
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے مالم جبہ اسکی ریزورٹ پر ہوم رن اسکینگ مقابلوں کا میلہ
سجایا گیا جس میں ملک بھر سے 80 سے زائد اتھلیٹ نے شرکت کی۔
مقابلوں میں مردوں کیساتھ ساتھ سنو بورڈنگ میں خواتین کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں جنہوں نے مقابلے کے انعقاد
کو سراہا۔ مردوں کے سکینگ مقابلوں میں زاہد خان نے پہلی، شیر غنی نے دوسری اور الیاس خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سنو بورڈنگ میں عمیس خان فاتح رہے۔ ہوم رن اسنو فیسٹیول میں خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے روایتی رباب موسیقی کا تڑکا بھی رکھا گیا تھا جس سے سیاح خوب محظوظ ہوئے۔