-
ملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دو دہشتگرد گرفتار
- 08 فروری 2023
کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے ملتان میں کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، کاروائی میں مبینہ طور پر دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹ، پسٹل، گولیاں اور کالعدم تنظیم کے پمفلٹس برآمد ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں کی شناخت محمد حماد اور محمد حبیب کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد محمد حماد کا تعلق پشاور سے ہے اور اُسے ملتان کے علاقے مظفرآباد سے جبکہ محمد حبیب کا تعلق فورٹ عباس سے ہے اور اُسے سدرن بائی پاس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔