-
ٹانک، تھانہ گومل پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام
- 12 فروری 2023
خیبر پختونخوا پولیس نے ٹانک کے تھانہ گومل پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹانک کے تھانہ گومل پر ہفتے کی شب دس بجے 10 سے 15 دہشت گردوں نے حملے کی نیت سے پیش قدمی کی۔ حکام کے مطابق پولیس نے دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کا جدید ٹیکنالوجی سے مشاہدہ کیا اور بھرپور ردعمل دیا۔ جس کے بعد دہشت گردوں سے تقریباً 15 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور انہوں نے پیش قدمی روک دی۔ پولیس کی بھرپور کارروائی پر دہشت گرد پسپا ہوئے اور بھاگنے پر مجبور ہوگئے، اس دوران کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی اہلکار زخمی ہوا۔ آئی جی خیبر پختونخوا حیات خان نے ایس ایچ او گومل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اہلکاروں کی تعریف کی اور انہیں پچاس ہزار روپے نقد جبکہ تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔