آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تھرو با ل چمپئن شپ پشاور یونیورسٹی نے جیت لی
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام اور پشاور یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تھروبال چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی مردوں کے فائنل میں پشاور یونیورسٹی نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو دو ایک سے شکست دی جبکہ خواتین فائنل میں کراچی یونیورسٹی نے بے نظیر ویمن یونیورسٹی کو دو ایک سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی ،
چمپئن شپ میں مردوں کی سولہ اورخواتین کی گیارہ یونیورسٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ خواتین کے مقابلے لیگ کی بنیاد پر جبکہ مردوں کے مقابلے ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلے گئے۔
اس موقع پر ڈائریکٹرسپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمرا ہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ارشد حسین، ڈائریکٹریس بے نظیر ویمن یونیورسٹی ماریہ ثمین سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔