-
خیبرپختونخوا؛ دہشگردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
- 24 فروری 2023
پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا میں ٹیررازم فنانسنگ سیل قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد دہشتگردوں کی مالی معاونت اور مالیاتی جرائم پر قابو پانا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ سیل بھتہ خوری، دہشتگردوں کو پیسے کی جاری سپلائی لائن اور افغان سم سے آنے والی کالز پر کام کرے گا۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے ریجن آفس 7 سے بڑھا کر 14 کرنے اور سی ٹی ڈی کے ریجن اور افسران کی تعداد میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے.