-
خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے ڈیرے، ایک ماہ کے دوران 8لاکھ90ہزار سے زائدسیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا
- 10 فروری 2023
ٹورازم اتھارٹی نے صوبے کے سیاحتی مقامات کی رپورٹ جاری کردی، ایک ماہ کے دوران 8لاکھ90ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے برف پوش سیاحتی مقامات کا رخ کیا،
مالم جبہ میں ملکی 5لاکھ 52ہزار785اور غیر ملکی 17سیاحوں نے سیر کی، 2لاکھ33ہزار666ملکی اور غیر ملکی 4سیاحوں نے گلیات کا رخ کیا، کاغان ناران میں 79ہزار548 سیاحوں نے برفباری کے مزے لوٹے،اسی طرح اپر و لوئر چترال میں23ہزار711ملکی اور 31غیر ملکی سیاحوں نے سیر کی جبکہ1ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے اپر دیر کا رخ کیا