-
شمالی وزیرستان میں خودکش بمبار سمیت 6 دہشتگرد گرفتار
- 22 فروری 2023
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک خود کش حملہ آور، اس کا ساتھی اور 4 سہولت کار شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ گرفتار دہشت گرد کرک، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے، ملزمان سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
گزشتہ ایک ماہ میں شمالی وزیرستان میں 3 خوکش حملہ آور اور 28 سہولت کار گرفتارہوچکے ہیں.