چارسدہ؛دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
سرڈھیری پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر کے کالعدم تنظیم کے اہم دہشت گرد شیر غنی عرف ابراہیم کو گرفتار کر لیا ۔
دہشت گرد چوکی عزیز آباد کے قریب کسی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی نیت سے موجود تھا۔ گرفتار دہشت گرد تھانہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو کئی دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب ہے۔
گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ،ایک راکٹ لانچرگولہ اور60فٹ پرائما کارڈ برآمد کر لئے گئے ہیں ، گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔