-
ترکیہ پھر 6.4 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، 3 افراد ہلاک، 600 سے زائد زخمی
- 21 فروری 2023
ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 4 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ یہ علاقے پہلے ہی 6 فروری کے زلزلوں سے متاثرہ ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.4 اور پھر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں 470 اور ترکیہ میں 213 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ریسکیو کا کام جاری ہے