پاکستان سے ترکیہ اور شام کیلئے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ
پاکستان نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ بحری جہاز سے روانہ کر دی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ امدادی سامان کے 65 کنٹینرز سول بحری جہاز پر روانہ کئے گئے، کھیپ میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے موسم سرما کے 8200 خیمے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام کے متاثرین کے لیے 15 ہزار راشن بیگز اور دیگر ضروری اشیاء بھیجی ہیں، امدادی سامان لے جانے والا سول بحری جہاز 15 دن میں منزل پر پہنچے گا۔
این ڈی ایم اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے زلزلہ زدہ ترک اور شامی بھائیوں کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔