ترکیہ میں ریسکیو آپریشن سے واپس آنے والے اہلکاروں کا پُرتپاک استقبال
پاکستانی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ترکیہ کے زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقے اڈیامن میں 17 روزہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا، پاکستانی ٹیم میں آرمی کا 33 رکنی دستہ اور ریسکیو 1122 کا 53 رکنی دستہ شامل تھا۔
ریسکیو ٹیموں نے مجموعی طور پر 91 مقامات پر امدادی کام کیا جبکہ 39 مقامات پر ریسکیو آپریشن میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحتوں کے جوہر دکھائے۔
ترکیہ عوام کے دل جیت کر پاکستان کے امدادی کارکنان نے دنیا بھر میں وطن عزیز کے نام کو سرخرو کیا۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلٸے سب سے پہلے پہنچنے اور سب سے آخر میں وہاں سے نکلنے پر بین الاقوامی اور ترکیہ میڈیا پر پاکستان کی ریسکیو ٹیم کی تعریفیں بھی کی گئیں۔