-
طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی خطے کا امن خراب نہ کریں، امریکا
- 24 فروری 2023
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے باعث گزرے برسوں میں بہت سے پاکستانیوں نے جان گنوائی۔امریکا نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مشترکا مفادات ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغانستان میں موجود گروپس داعش، ٹی ٹی پی اور القاعدہ خطے کے استحکام کے لیے خطرہ نہ بنیں.