پشاورمیں انٹرکلب والی بال چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا
پشاور میں انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان تھے ۔انٹرکلب والی بال چیمپئن پشاور سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر کے جمنازیم ہال میں شروع ہوگئی۔ ڈائریکٹر جنرل خالدخان نے فیتہ کاٹ کر انٹرکلب والی بال چیمپئن شپ کا آغاز کردیا۔
اس موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان نے انٹرکلب مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ مختلف کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں اور انٹرکلب والی بال چیمپئن شپ کا بنیادی مقصد نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام ہونیوالے اس انٹرکلب والی بال چیمپئن شپ میں 12 والی بال کلب کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔