وانا پولیس اسٹیشن سے لوٹا گیا اسلحہ شدت پسندوں سے برآمد، پولیس
جنوبی وزیرستان کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وانا کے ایک تھانے سے لوٹا گیا اسلحہ اور گولہ بارود عسکریت پسندوں کے قبضے سے برآمد کرلیا۔
گزشتہ سال 20 دسمبر کو تقریباً 50 عسکریت پسندوں نے وانا میں ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولا تھا اور وہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شبیر حسین مروت کے مطابق جنوبی وزیرستان کی پولیس نے ضلع کے گاؤں اعظم ورسک میں آپریشن کیا اور دسمبر میں وانا کے ایک تھانے سے لوٹا گیا اسلحہ اور گولہ بارود عسکریت پسندوں کے قبضے سے برآمد کرلیا۔
ڈی پی او نے آپریشن کو پولیس کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’جنوبی وزیرستان پولیس نے مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے آغاز میں شدید برفباری کے بعد ناران ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگیا تھا۔