-
پاک بھارت آبی تنازع، دی ہیگ میں غیر جانبدار ماہر کے سامنے کیس کی سماعت آج ہو گی
- 28 فروری 2023
پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازع پر آج دی ہیگ میں دونوں ملکوں کے درمیان غیرجانبدار ماہر کے سامنے کیس کی سماعت ہو گی۔
غیرجانبدار ماہر مائیکل لینو کا تقرر عالمی بینک کی معاونت سے عمل میں آیا تھا، پاکستان نے بھارتی آبی منصوبوں کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن پر اعتراض کیا تھا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان نے بھارت سے متنازع آبی منصوبوں کے معائنے کا شیڈول فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔