شمالی وزیرستان پولیس کی کارروائی،چھ منشیات فروش گرفتار ،چرس،آئس اورشراب برآمد
شمالی وزیرستان پولیس اور نارکاٹکس ایریڈیکشن ٹیم (نیٹ) نے چھ منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے 10 کلوگرام سے زائد چرس، 30 گرام آئس اور شراب برآمدکرلی۔
ضلعی پولیس دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع شمالی وزیرستان کے مختلف مقامات پر 06 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے اورمنشیات فروشوں کے قبضہ سے 10 کلوگرام سے زائد چرس، 30 گرام آئس اور شراب برآمد کرلی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ منشیات فروشوں کیخلاف متعلقہ تھانہ جات میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کر دئیے گئے ہیں.