-
خواتین اور بچوں سمیت 137 افغان قیدی جیل سےرہا
- 05 مارچ 2023
کراچی کی مقامی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 137 افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ افغان وزارت اطلاعات کے مطابق قیدیوں کو چمن کے راستے افغانستان پہنچایا جائےگا۔ افغان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں واقع افغان سفارت خانے نےکوششیں کیں۔ رہا ہونے والے قیدی کراچی میں امارت اسلامیہ کے قونصلیٹ جنرل مولوی سید عبدالجبار کی موجودگی میں تین بسوں میں سوار ہوکر افغانستان روانہ ہوئے