نیشنل آرچری چیمپئن شپ کیلئے کے پی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا انعقاد
نیشنل آرچری چیمپئن شپ 16مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی جس کے لئے خیبر پختونخواکی ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے ٹرائلز صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ پشاور میں منعقد ہوئے۔ کے پی آرچری ٹیم کے انتخاب کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے آرچری ٹیم کے ٹرائلز کی نگرانی کی جس میں انڈر 15اور انڈر 19 سمیت اوپن ٹرائلز میں کم و بیش 30کے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔خیبر پختونخوا کی ٹیم کا انتخاب کرنے کے بعد یہ ٹیم 16 مارچ کو لاہور میں ہونیوالے نیشنل آرچری چیمپئن شپ میں صوبے کی نمائندگی کرے گی۔