-
پاک افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں خانہ شماری دوسرے روز بھی جاری
- 02 مارچ 2023
ملک بھر کی طرح قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب شاوال ،بدر ،کانی گرم اور دیگر تمام علاقوں میں خانہ شماری دوسرے روز بھی جاری ہے ۔فیلڈ ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے قبائلی عمائدین سے اپیل کی کہ وہ خانہ شماری میں فیلڈ میں کام کرنے والے ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔