فورسز کا چمن میں آپریشن، اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر چمن کے علاقے بوغرہ روڈ میں دہشتگردوں کی موجود کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا بہت بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا جن میں راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔
اس برآمدگی سے شہری علاقوں میں دہشتگردی کا وقت سے پہلے تدارک ہو سکا۔ پاک فوج بلوچستان کا امن خراب اور ترقی کو روکنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔