پاک نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال کرکٹ سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بیان سامنے آ گیا۔
کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے تین ٹی 20 میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہو گی، راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور کے پہلے تین میچز کے لیے ٹکٹ اج صبح 11 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے جبکہ لاہور میں ٹی 20 میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔