ڈیرہ،پولیس مقابلہ میں 6خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑپورپولیس اور اشتہاری ملزموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے بعد پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم سمیت 5 افراد گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس نے قتل و اقدام کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے سی آر بی سی نہر پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ ملزموں نے سامنے آنے پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور بعدازاں اشتہاری ملزم شوکت علی سمیت اس کے 5ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار اشتہاری ملزم شوکت علی قتل ، اقدام قتل ، پولیس مقابلہ کے سات مقدمات میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم اشتہاری شوکت علی سے کلاشنکوف ، کارتوس برآمد کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔