خیبرپختونخوا میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کا اجراء
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امداد اللہ بوسال نے صوبے میں ای-پروکیورمنٹ سسٹم کا اجراء آزمائشی بنیاد پر کر دیا ہے۔ اور امسال جولائی سے متعلقہ محکموں میں باقاعدہ لاگو کر دیا جائے گا۔
نئے نظام کے اجراء کی بدولت اب پروکیورمنٹ کا بیشتر نظام کمپیوٹر کے توسط سے خود کار طریقے سے ہوگا جس میں انسانی عمل دخل کم سے کم ہوگا اسطرح سے سرکاری ٹھیکوں کے اجراء میں جہاں اقربا پروری اور ذاتی پسند اور ناپسند کا سدباب ممکن ہو سکے گا وہاں سرکاری خریداری کے عمل کی بروقت تکمیل اور سرکاری وسائل کے ضیاع کی روک تھام بھی ممکن بنائی جاسکے گی۔