-
خیبرپختونخوا، ضمنی انتخابات کا اعلامیہ جاری
- 11 مارچ 2023
الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این اے31 پشاور، این اے چارسدہ 24، این اے 22 مردان کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔