الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کے پی میں انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق
کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا و پنجاب کے انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کرانے کا فیصلہ کیا، اجلاس میں دونوں صوبوں کی مجوزہ تاریخوں پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول 54 دن کا رکھنے پر اتفاق کیا، انتخابی تاریخوں کی تجویز میں رمضان اور عید کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ انتخابی تاریخوں پر سٹیک ہولڈرز سے حتمی مشاورت ہوگی، صدر اور گورنر نے مشاورت کی تو الیکشن کمیشن اس میں شریک ہوگا۔