پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن شیڈول کی تیاریاں تیز
الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول کی تیاری شروع کر دی ہے، انتخابی شیڈول پیر یا منگل کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرست مانگ لی ہے، صوبائی الیکشن کمیشن آج فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اورخیبرپختونخوا میں الیکشن کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے۔
اس سلسلے میں آئندہ ہفتے وزرات خزانہ کو خط لکھا جائے گا جس میں فوری فنڈز جاری کرنے کا کہا جائے گا ۔
الیکشن کمیشن انتخابات میں سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو بھی آئندہ ہفتے خط لکھے گا