-
خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن
- 30 مارچ 2023
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے، انتخابی شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 24 مارچ کو گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں الیکشن کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ تجویز دی تھی۔