آرمی چیف کا پاک افغان سرحد پر جنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے پاک-افغان سرحد پر جنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات بھی کی ۔
جنرل سید عاصم منیر نے وانا میں یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فارمیشن ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں پر انہیں آپریشنل تیاریوں، تربیت اور سیکیورٹی امور بلخصوص نئے ضم ہونے والے اضلاع کی ترقی سے متعلق امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔
جنرل عاصم منیر نے انسداد دہشت گردی اور فارمیشن کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہا جو پائیدار ترقی اور استحکام کے لیے کلیدی ہے۔