پشاور، ڈیڑھ ماہ کے دوران 1349منشیات سمگلرز گرفتار، 78کلو ہیروئن،25کلو افیون،51کلو آئس برآمد
کپیٹل سٹی پولیس پشاورنے ڈیڑھ ماہ کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث منشیات فروشوں اور سمگلرروں کے خلاف شہر بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1349منشیات سمگلرروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے، 78کلو ہیروئن،25کلو افیون،51کلو آئس برآمد کر لئے۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی کے مطابق منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف مختلف کارروائیوں میں مزید تیزی آگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران 1349سمگلرروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 1230مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں عدالتوں میں پیش کیا گیا جن میں بیشتر کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔