-
شمالی وزیرستان میں فوج کا آپریشن، 5 دہشت گرد مارے گئے
- 11 مارچ 2023
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق 10 مارچ کو شمالی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گیے، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلے ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث5 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری مقدار میں سامان بھی برآمد ہوا۔