-
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک
- 08 مارچ 2023
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسرز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ مارے جانے والے دہشت گرد سکیورٹی فوسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے ۔ اہلیان علاقہ نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو سراہا۔