قبائلی علاقوں میں پولیس کاسروس سٹرکچرصوبائی حکومت کوبھیج دیاگیا ہے، آئی جی پی خیبرپختونخوا
آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ختر حیات خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں پولیس کاسروس سٹرکچر صوبائی حکومت کوبھیج دیاگیا ہے، سی ٹی ڈی میں نئے افسران لگائے گئے ہیں جبکہ مختلف ریجنز میں سی ٹی ڈی کی توسیع کردی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں ''میٹ دی پریس'' میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پولیس کاسروس سٹرکچر صوبائی حکومت کوبھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس لائن مسجد دھماکہ کے گروپ کوبے نقاب کردیاہے۔ پشاورکے مخصوص ایریاکوہم نے ریڈزون ڈیکلئیر کردیاہے،ان علاقوں میں لوگ مختلف کام کے حوالے سے آتے ہیں، جہاں سیف سٹی کیمرے ہوتے ہیں،وہاں سٹریٹ کرائم کیسزکم رپورٹ ہوتے ہیں۔