-
صدر مملکت نے فنانس بل 2023 کی منظوری دے دی
- 23 فروری 2023
صدر مملکت عارف علوی نے فنانس بل 2023 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔
صدر کی منظوری سے فنانس سپلیمنٹری بل 2023 نافذالعمل ہوگیا، منی بجٹ کے ذریعے 170 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد ہوں گے۔ خیال رہےکہ پیر کی شام قومی اسمبلی میں مالیاتی قانون سازی کو اپوزیشن اراکین کی موجودگی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا جسے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا.