ملتان سلطانز نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کرلیا
ملتان سلطانز نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا دوسرا بڑا کامیاب چیز کرلیا، ملتان نے پشاور زلمی کیخلاف 243 رنز کا ہدف 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔
یہ پاکستان سپر لیگ میں ہدف کا سب سے بڑا کامیاب تعاقب ہے، دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے زلمی کیخلاف 241 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔
اس فتح کے ساتھ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، آج کی جیت کے ساتھ ملتان کے مجموعی پوائنٹس 10 ہوگئے ہیں، ملتان سلطانز اپنا آخری لیگ میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گا۔