-
حکومت کا اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
- 03 مارچ 2023
وفاقی حکومت نے اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک بیٹھ کرقومی اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔