-
کراچی سے پشاور جانیوالی خیبر میل کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی
- 05 مارچ 2023
کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل ٹرین کی ایک بوگی کالا پل کے قریب پٹری سے اترگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث ٹرین کی روانگی میں تاخیر ہوئی، حادثے کا شکار بوگی ہٹانے کے لیے عملہ اور مشینری پہنچی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ٹرین کو دوسری بوگی لگا کے روانہ کر دیا گیا