پشاورسمیت 5شہروں میں واٹر میٹر لگانے کی منصوبہ بندی
خیبر پختونخوا حکومت نے پانی کے بے دریغ استعمال کو کم کرنے اور زیر زمین پانی کے وسائل کو محفوظ بنانے کیلئے صوبے کے 5بڑے شہروں میں واٹر میٹر نصب کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ منصوبے کے تحت شہریوں کو استعمال کے مطابق بل ادا کرنا ہوگا جتنا زیادہ پانی استعمال کیا جائے گا اتنا ہی بل بھی ادا کرنا ہوگا اسی طرح ٹیوب ویل کا نظام بھی جدید نظام کے ساتھ منسلک کرکے شہریوں کو 24گھنٹے پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی پشاور مردان کو ہاٹ مینگورہ اور ایبٹ آباد میں جاری سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت پانی کو محفوظ بنانے کی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی ہے۔