دنیا کی بااثر خواتین میں پاکستان کی عائشہ صدیقہ بھی شامل
امریکی جریدے ٹائم میگزین نے دنیا کی 12 بااثر خواتین کی فہرست جاری کر دی، پاکستانی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ کا نام بھی دنیا کی بااثر خواتین میں شامل کیا گیا۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ کلائمٹ چینج پر ایک مضبوط آواز سمجھی جاتی ہیں۔
24 سالہ عائشہ صدیقہ نے بطور کارکن 16 سال کی عمر سے ماحولیاتی بقا کے مسئلے کو اجاگر کرنا شروع کیا، 2020 میں انہوں نے بطور شریک بانی ’Polluters Out‘ کے نام سے بین الاقوامی یوتھ کولیشن کی بنیاد رکھی اور’فاسل فری یونیورسٹی‘ کے عنوان سے ٹریننگ کورس کا آغاز کیا۔