خیبرپختونخوا اور پنجاب کے پہلوانوں کے درمیان 17 مارچ کو پشاور میں میدان سجے گا
ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور صوبائی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب اور خیبر پختونخوا کے پہلوانوں کے درمیان مقابلے سترہ مارچ کو پیر بالا پشاور میں منعقد ہورہے ہیں۔
ایونٹ میں تیس سے زائد کانٹے کے مقابلے منعقد ہو گے جس میں کے پی اور پنجاب کے نامور پہلوان شرکت کررہے ہیں۔
ڈی جی سپورٹس کی جانب سے یہ بہترین اقدام ہے جس سے پنجاب اور کے پی کے پہلوانوں کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملیں گے اور اس کے ساتھ انہیں آگے جانے کے مواقع بھی ملیں گے اور وہ آنے والے مقابلوں کے لئے تیاری بھی کرسکیں گے ۔