فرنٹیئر کور نارتھ (خیبر رائفلز) کی جانب سے لنڈی کوتل میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا
فرنٹیئر کور کے پی نارتھ ( خیبر رائفلز ) کی طرف سے گورنمنٹ عمار شہید ہائی اسکول للنڈی کوتل میں دو روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ کیمپ الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سے قائم کیا گیا اور دو دن جاری رہا ۔ اس کیمپ کا مقصد لنڈی کوتل اور گرد و نواح کے غریب اور لاچار عوام کو آنکھوں کی مختلف بیماریوں کے علاج معالجہ کے لیے مفت سہولیات فراہم کرنا تھا ۔ کیمپ میں موجود الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ٹیکنیشنز نے آنکھوں کی مختلف بیماریوں کے شکار مریضوں کا فری چیک اپ ، سکریننگ ، قوت بصارت کے ٹیسٹس کئے اور موقع پر ہی مفت عینکیں اور مفت دوائیاں فراہم کی گئیں
اس دو روزہ کیمپ کے دوران ٹوٹل 1021 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا جس میں 475 مرد ، 357 خواتین اور 189 بچے شامل تھے ۔ اور ٹوٹل 453 مریضوں کو مفت عینکیں دی گئیں جبکہ 189 شدید مریضوں کو فری آپریشن کے لیے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال ریفر کیا گیا ۔
اس موقع پر مریضوں کو احتیاطی تدابیر ، موسمی اثرات سے بچاؤ اور مناسب خوراک کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی ۔اور آنکھوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔
اس دو روزہ کیمپ سے مستفید ہونے والے مریضوں نے فرنٹیئر کور نارتھ ( خیبر رائفلز ) کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے انسانیت دوست اقدامات کی درخواست کی ۔