خیبر: وادی تیراہ باغ میدان میں مقامی برگیڈ کمانڈر کی زیر صدارت عمائدین علاقہ پر مشتمل اہم جرگہ،
ضلع خیبر وادی تیراہ کے علاقے باغ میدان میں مقامی برگیڈ کمانڈر برگیڈیئر ضرار کی زیر صدارت سول و عسکری حکام اور 21 نامور قبائلی مشران(ڈی ۔آر۔سی ممبران) پر مشتمل گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا ۔جرگے میں علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے ، باہمی ہم آہنگی کے فروغ ,اگلے ہفتے (سی۔ایل۔پی۔سی) سروے شروع کرنے ،بر قمبر خیل قبیلے کے لئے نادرا موبائل وین فراہم کرنے اور دیگر درپیش مسائل کے حل کیلئے مؤثر تجاویز پر مشاورت کی گئی۔