خیبر:کمانڈنٹ باڑہ رائفلز کا خیبر پاس اکنامک کاریڈور کے حوالے سے اجلاس میں شرکت
ضلع خیبر میں سدرن لنک روڈ خیبر پاس اکنامک کاریڈور جمرود روٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جسمیں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود،کمانڈنٹ باڑہ رائفل بریگیڈئیر علی عادل، ڈپٹی کمشنر خیبر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر خیبر پاس اکنامک کاریڈور سمیت دیگر انتظامی آفسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سدرن لنک روڈ خیبر پاس اکنامک کاریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون کے اراضی کا جائزہ لیا گیا اور تمام روکاوٹیں دور کرکے مشاورت سے لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
سدرن لنک روڈ اور خیبر پاس اکنامک کاریڈور کا آغاز پشاور سے ہوگا جو ضلع خیبر سے گزر کر طورخم بارڈر تک جائیگا جس سے علاقے میں عوام کے بہتر مفاد اور ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائینگے۔