محرم الحرام میں قیام امن و انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر عامر حیات کا مختلف مقامات کا دورہ
محرم الحرام میں قیام امن کیلئے اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر عامر حیات نے مختلف تھانوں اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا، محرم الحرام روٹس کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے امن جرگہ کے اکابرین عبدالحلیم خان قصوریہ ، علامہ رمضان توقیر، سید سجاد شیرازی و دیگر اکابرین سے ملاقات کی اور محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے ان سے بات چیت کی ۔
اس موقع پر امن جرگہ کے اکابرین نے سٹیشن کمانڈر کو یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے وہ اپنا ہر ممکن مثبت کردار ادا کرینگے۔سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر عامر حیات نے کہاکہ اسلام ہمیشہ امن و آتشی کا درس دیتاہے، محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، کسی شرپسند کو قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، پاک فوج تمام مسالک کیساتھ بھائی چارے کی فضاء میں محرم الحرام کا پرامن انعقاد یقینی بنائے گی ۔